متعلقہ

پاکستان 221 رنز پر آل آؤٹ، انگلینڈ کو جیت کیلئے 297 رنز کا ہدف – پاک لائیو ٹی وی


ملتان ٹیسٹ

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان 221 رنز پر آل آؤٹ، انگلینڈ کو جیت کیلئے 297 رنز کا ہدف

دوسرے ٹیسٹ میچ کی اپنی دوسری اننگز میں  پاکستان کی ٹیم 221 رنز  بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 221 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف درکار ہے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان آغا 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔سعود شکیل 31، کامران غلام 26، محمد رضوان 23، صائم ایوب 22، ساجد خان 22، کپتان شان مسعود 11، عبداللہ شفیق 4 جبکہ عامر جمال اور جیک لیچ ایک ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے 4، جیک لیچ نے 3، برائیڈن کارس نے 2 اور میتھیو پوٹس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ  تیسرے روز انگلینڈ نے 239 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو انگلش کھلاڑی زیادہ دیر کریز پر نہ جم سکے اور صرف 50 رنز کا اضافہ ہی کرسکے تھے۔

انگلینڈ کی پوری ٹیم پاکستان کے پہلی اننگز کے 366 رنز کے جواب میں 291 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان  نے پہلی اننگز میں انگلینڈ  پر 75 رنز کی برتری حاصل  کی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ 114 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہےتھے۔جو روٹ 34، اولی پوپ 29، زیک کرولی 27، جیمی اسمتھ 21 ،شعیب بشیر9، ہیری بروک 9، میتھیو پوٹس 6، برائیڈن کارس 4، کپتان بین اسٹوکس ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جیک لیچ 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کامران غلام کی ڈیبیو پر سنچری  کی مدد سے 366 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ کامران غلام نے 118 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جبکہ صائم ایوب 77 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہےتھے۔

محمد رضوان 41، عامر جمال 37، نعمان علی 32، سلمان آغا 31، عبداللہ شفیق 7، کپتان شان مسعود 3 اور ساجد خان 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے  جبکہ زاہد محمود 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، برائیڈن کارس نے 3، میتھیو پوٹس نے 2 جبکہ شعیب بشیر نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔