متعلقہ

پاکستان رکن ممالک کے مفاد کے لیے تہہ دل سے کام کرتا رہے گا، وزیراعظم – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان رکن ممالک کے مفاد کے لیے تہہ دل سے کام کرتا رہے گا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان رکن ممالک کے مفاد کے لیے تہہ دل سے کام کرتا رہے گا۔

شہباز شریف سے ایس سی او کے سیکریٹری جنرل، ژانگ منگ کی ملاقات ہوئی، انہوں نے سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم کیا۔

وزیراعظم نے ایس سی او اجلاس کے انعقاد میں سیکرٹریٹ کی طرف سے پاکستان کو فراہم کئے جانے والے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے تحت پاکستان کے عزم کا اعادہ  کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رکن کی حیثیت سے پاکستان رکن ممالک اور خطے کے وسیع تر مفاد کے لیے تنظیم کی ترقیاتی ترجیحات کے فروغ کے لیے تہہ دل سے کام کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایس سی او رکن ممالک کے ساتھ تنظیم کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے لئے کام کرتا رہے گا۔

 ژانگ منگ نے وزیر اعظم کو ایس سی او اجلاس کے کامیاب انعقاد اور مثبت نتائج پر مبارکباد دی۔

سیکرٹری جنرل نے ایس سی او کے تمام شعبوں میں  پاکستان کی تعمیری شراکت کو سراہا۔

ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ چیئر کے طور پر پاکستان کے قائدانہ کردار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے منگولیا کے وزیراعظم کی ملاقات