وزیراعظم شہباز شریف سے منگولیا کے وزیراعظم کی ملاقات – پاک لائیو ٹی وی


وزیراعظم شہباز شریف سے منگولیا کے وزیراعظم کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے منگولیا کے وزیراعظم کی ملاقات ہوئی ہے۔

 شہباز شریف نے منگولیا کے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دورہ دونوں ممالک کے مابین باہمی احترام، خیر سگالی اور برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

منگولیا کے وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، دونوں ممالک کو تجارت، سرمایہ کاری، مواصلاتی روابط پر مفید تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنی چاہئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے منگولیا کے سول سرونٹس کو پاکستانی اداروں میں تربیت کیلئے بھیجنے کی پیشکش کی۔

دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے 2025 کو پاکستان – منگولیا دوستی کا سال قرار دینے کی تجویز دی۔

منگولیا کے وزیرِ اعظم نے شنگھائی ایس سی او اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی۔

 منگول وزیراعظم نے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ کوششوں اور تعاون کے ذریعے مضبوط اور قریبی دوطرفہ تعلقات استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 دونوں رہنماؤں نے تجارت، سیاحت، زراعت اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ وزارتی کمیشن بنانے پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے بین الپارلیمانی یونین کے قیام پر بھی اتفاق ہوا۔

منگولیا کے وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔

Exit mobile version