آئی ایم ایف کی بےنظیر کفالت پروگرام کی رقم میں اضافے کی منظوری – پاک لائیو ٹی وی


آئی ایم ایف کی بےنظیر کفالت پروگرام کی رقم میں اضافے کی منظوری

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فیڈ (آئی ایم ایف) نے بے نظیر کفالت پروگرام کی رقم میں اضافے کی منظوری دے دی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے سہہ ماہی بنیادوں پر بے نظیر کفالت پروگرام کی رقم میں 3 ہزار روپے اضافہ کا منظور کرلیا گیا ہے۔

عالمی مالیاتی فیڈ کا کہنا ہے کہ جنوری سے کفالت پروگرام کی رقم 13 ہزار 500 روپے ہو جائے گی، ابھی کفالت پروگرام کے تحت 10 ہزار 500 روپے کیش دی جا رہی ہے، ہم بے نظیر انکم پروگرام کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، ایڈمنسٹریٹو سسٹم کی بہتری کیلئے ورلڈ بینک کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کیلئے رواں مالی سال 599 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے، بے نظیر انکم پروگرام کے لیے مختص بجٹ جی ڈی پی کا 0.5 فیصد ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا کہ بے نظیر انکم پروگرام کے سالانہ بجٹ میں 27 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، 3 سالوں تک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اندراج اوپن رکھا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم کے تحت نئے الیکٹرانک پیمنٹ ماڈل کا پائلٹ شروع ہو گیا ہے، ابتدائی طور پر الیکٹرانک پیمنٹ ماڈل دو شہروں میں شروع کیا گیا ہے۔

عالمی مالیاتی فیڈ نے مزید کہا کہ نئے ماڈل میں صارفین کیلئے بینکنگ کے مزید آپشنز اور شفافیت شامل ہے، جنوری سے نئے ماڈل کو آہستہ آہستہ دوسرے شہروں تک پھیلایا جائے گا۔

Exit mobile version