چاہتے تو جی 20 سربراہ اجلاس بھارت کیلئے تکلیف دہ بنا دیتے، جسٹن ٹروڈو – پاک لائیو ٹی وی


چاہتے تو جی 20 سربراہ اجلاس بھارت کیلئے تکلیف دہ بنا دیتے، جسٹن ٹروڈو

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے تو جی 20 سربراہ اجلاس بھارت  کے لیے تکلیف دہ بنا دیتے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو  نے غیر ملکی مداخلت سے متعلق اہم بیان میں کہا کہ مداخلت میں کئی سابق کنزر ویٹو اراکین پارلیمنٹ ملوث ہیں جن میں سے کئی نام میرے پاس ہیں۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ انٹیلی جنس سروس سے کہا تھا کنزرویٹو پارٹی لیڈر کو خبردار کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں میرا ابتدائی جائزہ گینگ حملہ تھا جبکہ جنوب ایشیائی اراکین پارلیمنٹ کا خیال تھا کہ نجر قتل  میں  بھارت ملوث ہے۔

کینیڈین وزیر اعظم نے کہا کہ جنوب ایشیائی افراد کی جانب سے خدشات پر تحقیقات کا کہا تو  پتہ چلا انٹیلی جنس کمیونٹی کو اسی تناظر میں  تحقیقات  کرنا تھی۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ خالصتان کے حق میں ریفرنڈم کرانے والے نجر کو پچھلے سال قتل کیا گیا تھا۔حکومت نے فیصلہ کیا تھا بھارت  کے خلاف عوام میں نہیں جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے تو جی 20 سربراہ اجلاس بھارت کے لیے تکلیف دہ بنا دیتے،کوشش کی بھارت کسی طرح تعاون  کرے، مودی کو بتایا بھارت ملوث ہے اور تشویش ظاہر کی تاہم مودی کا جواب تھا بھارت کے خلاف بولنے والوں کو گرفتار کریں۔

جسٹن ٹروڈو نے جی 20 اجلاس سے واپسی پر دارالعوام میں بھانڈا پھوڑ دیا تھا۔

Exit mobile version