متعلقہ

اسرائیل نے ایران پر حملے کیلئے تیاری مکمل کرلی، اسرائیلی میڈیا – پاک لائیو ٹی وی


اسرائیل نے ایران پر حملے کیلئے تیاری مکمل کرلی، اسرائیلی میڈیا

اسرائیل نے ایران پر حملے  کے لیے تیاری مکمل کرلی ہے تاہم ابھی وقت کا تعین نہیں کیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹ  کے مطابق  اسرائیل ممکنہ طور پر ایران کی فوجی تنصیبات پر حملہ کرے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے سے متعلق امریکی انتظامیہ کوآگاہ کردیا ہے۔

نیتن یاہو نے امریکی انتظامیہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ایران کی تیل اورایٹمی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو ایرانی حملے کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب ایران نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو اسے پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔