مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری – پاک لائیو ٹی وی


مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری

مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی جب کہ وفاقی کابینہ سے چینی برآمد کرنے کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتیں مقررہ بینچ مارک سے بڑھنے پر چینی کی برآمد فوری منسوخ کی جائے گی، برآمد شوگر ملز مالکان کی جانب سے پیداوار 21 نومبر سے شروع کرنے سے مشروط ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ برآمد کے لیے چینی کی ریٹیل قیمت کا بینچ مارک فی کلو 145.15 روپے مقرر ہے، بینچ مارک سے ریٹیل قیمت بڑھنے پر چینی کی برآمد فوری منسوخ ہوگی جب کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کو چینی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتوں کوچینی کی قیمتوں کی نگرانی کرنے کا کہا گیا ہے، کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی۔

Exit mobile version