شوبز سے تعلق ہونے کے باوجود اپنی بیٹی کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، ندا یاسر – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ میرا تعلق شوبز سے ہے لیکن اس کے باوجود میں نے اپنی بیٹی کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔

حال ہی میں ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر بات کی۔

اس دوران ایک مہمان خاتون نے بتایا کہ ان کی بیٹی 15 سال کی ہیں اور وہ سوشل میڈیا ریلز بنانے کی شوقین ہیں، منع کرنے پر بدتمیزی کرتی ہیں۔

اس پر ندا یاسر کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی عمر 15 سال سے زائد ہے لیکن انہوں نے بیٹی کو سوشل میڈیا ریلز بنانے کی اجازت نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی کو ان کے والد نے روکا ہوا ہے، وہ موبائل استعمال کرتی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ریلز نہیں بناتیں اور نہ ہی انہیں اس کی اجازت ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ خاتون اپنے شوہر کو بولیں، وہ اپنی بیٹی کو سوشل میڈیا پر ریلز بنانے سے روکیں۔

میزبان نے کہا کہ اگرچہ ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے اور ان سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ وہ روشن خیال ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے بیٹی کو ریلز بنانے کی اجازت نہیں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے اپنی بیٹی کو سختی سے منع کر رکھا ہے اور یہ کام والد کا ہی ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو روکیں۔

ندا یاسر نے خاتون سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ شروع میں آپ لوگ بچی کے ریلز بنانے پر خوش ہوتے ہوں گے، اس لیے آج وہ ریلز بنانے کی ضد نہیں چھوڑتیں اور منع کرنے پر بدتمیزی کرتی ہے۔

Exit mobile version