ایس سی او کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کو فائدہ ہو گا، عطا تارڑ – پاک لائیو ٹی وی


وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ایس سی او کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔

ایک ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ 27 سال بعد ایسی کانفرنس ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اور تجارت کے لیے مختلف ممالک سے بات ہوئی، ایس سی او اجلاس کے انعقاد سے پاکستان کے تشخص میں اضافہ ہوا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ معزز مہمانوں نے پاکستان کی شاندار میزبانی کو سراہا، ایس سی او کے کامیاب انعقاد میں عوام نے بھی بہترین ساتھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس سی او کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کو فائدہ ہو گا، ایس سی او میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے انتظامات کو سراہا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایس سی او اجلاس کے کامیاب انعقاد میں عوام کا تعاون رہا، آنے والے دنوں میں خوشخبریاں ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آکسفورڈ کے چانسلر کے حوالے سے اہم خبر آئی ہے، آکسفورڈ کے چانسلر کی فہرست جاری ہوئی، آکسفورڈ کے چانسلر کی فہرست میں بانی پی ٹی آئی شامل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان میں آپس میں اتحاد نہیں، یہ آپس میں لڑ رہے ہیں، کوئی سیاسی لیڈر ملک سے بڑا نہیں، کسی کو قانو ن ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ جو دھمکیاں دی جارہی ہیں ان میں سنجیدگی نہیں، دھمکانے والے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Exit mobile version