متعلقہ

وزیر اعظم شہباز شریف کی روسی وزیر اعظم سے ملاقات – پاک لائیو ٹی وی


وزیراعظم شہباز شریف نے روس کے وزیر اعظم میخائل میشوسٹن سے ملاقات کی۔

دونوں وزرائےاعظم نےدوطرفہ تعاون کےتمام شعبوں پرتبادلہ خیال کیا اور 2 دہائیوں کے دوران پاکستان اور روس کے مابین تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں تجارت، صنعت، توانائی اور علاقائی روابط میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا اور سائنس، ٹیکنالوجی، تعلیم کے شعبوں میں مضبوط بات چیت کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پہلے دورہ ماسکو کا بھی ذکر کیا، وزیراعظم نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی مذاکرات کو تیز کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں یو این، ایس سی او سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا اور وزیراعظم کا پاکستان اور روس کے درمیان براہ راست پروازوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

روسی وزیراعظم نے ملاقات میں ایس سی او اجلاس کیلئے پاکستان کے شاندار انتظامات کی تعریف کی اور حکومت پاکستان، عوام کی جانب سے روسی وفد کے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

روسی وزیر اعظم نے تعاون کو مزید فروغ دے کر نئی بلندیوں پر پہنچانے کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں پر تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔