متعلقہ

بھارتی وزیرخارجہ کا پاکستان سے متعلق انتہائی مثبت پیغام – پاک لائیو ٹی وی


بھارتی وزیرخارجہ کا پاکستان سے متعلق انتہائی مثبت پیغام

اسلام آباد: بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کا پاکستان سے متعلق انتہائی مثبت پیغام سامنے آگیا۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے بعد واپس وطن روانہ ہوگئے ہیں جب کہ بھارتی وزیرخارجہ خصوصی طیارے سے وطن روانہ ہوئے۔

بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کا پاکستان سے متعلق انتہائی مثبت ٹوئٹ سامنے آگیا جس میں انہوں نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

بھارتی وزیرخارجہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیراعظم کا بہترین میزبانی پر مشکور ہوں جب کہ پاکستان کی مہمان نوازی پر بھی مشکور ہوں۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم جے شنکر 23 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے گذشتہ روز اسلام آباد پہنچے تھے۔