متعلقہ

ادب کا نوبل انعام جنوبی کوریا کی مصنفہ کے نام – پاک لائیو ٹی وی


نوبل انعام

ادب کا نوبل انعام جنوبی کوریا کی مصنفہ کے نام

ادب کا نوبل انعام پہلی مرتبہ جنوبی کوریا کی مصنفہ نے اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 53 سالہ افسانہ نگار ہان کانگ اپنے 2007 کے ناول ’دی ویجیٹیرئن‘ کے لیے مین بکر انٹرنیشنل پرائز کی سابقہ ​​فاتح ہیں۔

ہان کانگ کو نثر اور شاعری میں تاریخی المیوں، صنفی تفریق اور انسانی زندگی کی نزاکتوں کو منفرد اسلوب میں بیان کرنے پر رواں برس کے ادب نوبل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

نوبل پرائز کمیٹی 1901 سے ادبی ایوارڈ دے رہی ہے اور یہ 18 ویں مرتبہ ہے کہ کسی خاتون نے یہ انعام جیتا ہے۔

ہان یہ ایوارڈ جیتنے والی پہلی جنوبی کوریائی ہیں، جنہیں نوبل پرائز بورڈ نے ایسے شخص کے طور پر بیان کیا ہے جس نے ’خود کو موسیقی اور فن کے لیے وقف کر رکھا ہے‘۔