وزیراعلیٰ سندھ سے اٹلی کی سفیر کی ملاقات – پاک لائیو ٹی وی


وزیراعلیٰ سندھ سے اٹلی کی سفیر کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اٹلی کی سفیر مس ماریلیا ارمیلن نے ملاقات کی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اٹلی کی سفیر مس ماریلیا ارمیلن نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ کے سیکریٹری رحیم شیخ اور اٹلی کے کراچی میں قونصل جنرل مسٹر ڈنیلو جیورڈینیلا بھی شریک ہوئے۔

 ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سندھ میں اٹیلین لینگیوئیج سکھانے پر اتفاق کیا گیا، مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اور اٹلی ثقافتی اعتبار سے لاجواب ہیں۔

  ملاقات میں این ای ڈی یونیورسٹی کا اٹلی کی یونیورسٹی آف پدوا کے ساتھ باہمی تعاون سے متعلق گفتگو کی گئی، اٹلی کی سفیر مس ماریلیا ارمیلن نے کہا کہ دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان جلد ایم او یو ہوگا۔

  وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے اٹلی کی کمپنیوں کو دعوت دی، انہوں نے کہا کہ اٹلی نے پاکستان میں بڑے پروجیکٹ کیے ہیں، تربیلا ڈیم کی تعمیر میں بھی اٹلی نے کام کیا تھا۔

Exit mobile version