متعلقہ

جمہوری، سیاسی، معاشرتی اور معاشی حلقوں کا احترام کرتے ہیں؛ ایس سی او سمٹ کا مشترکہ اعلامیہ – پاک لائیو ٹی وی


جمہوری، سیاسی، معاشرتی اور معاشی حلقوں کا احترام کرتے ہیں؛ ایس سی او سمٹ کا مشترکہ اعلامیہ

اسلام آباد: 23 ویں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہان حکومت اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں بیلا روس کے وزیر اعظم، بھارتی وزیر خارجہ، ایران کے وزیر صنعت، چین کے وزیراعظم اور قازقستان کے وزیراعظم بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایس سی او سربراہان حکومت کانفرنس کی صدارت کی جب کہ روس، تاجکستان، ازبکستان کے وزرائے اعظم اور کرغزستان وزرا کابینہ کے چیئرمین نے شرکت کی جب کہ شرکا نے آستانہ میں ہیڈز آف اسٹیٹ اجلاس کے فیصلوں پرعمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایس سی او ممالک لوگوں کی جمہوری، سیاسی، معاشرتی اور معاشی حلقوں کے استعمال کا احترام کرتے ہیں، شرکا نے محفوظ، پرامن اور خوشحال سرزمین کے لئے تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فورم کے شرکا نے ممالک کے تنازعات کا بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل پرزور دیا اور  تنظیم کی یو این جنرل اسمبلی کی امن ہم آہنگی اور ترقی سے متعلق قرارداد کی حمایت جب کہ تنظیم کارکن ممالک میں سیاست اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

فورم کا تجارت، معیشت، سرمایہ کاری اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، غیرامتیازی اور شفاف تجارتی نظام کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا جب کہ فورم نے یک طرفہ تجارتی پابندیاں لگائے جانے کی مخالفت کی۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ یک طرفہ پابندیاں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کے خلاف ہیں، رکن ممالک نے ون ارتھ  ون فیملی اور ون فیوچر پر زور دیا۔ پاکستان، کرغزستان، بیلاروس اور قازقستان کی چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انی شی ایٹو کی حمایت کی جب کہ روس اور ازبکستان نے بھی چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انی شی ایٹو کی حمایت کی۔