سیکیورٹی خدشہ؛ گلوکار نک جوناس کنسرٹ چھوڑ کر بھاگ گئے – پاک لائیو ٹی وی


سیکیورٹی خدشہ؛ گلوکار نک جوناس کنسرٹ چھوڑ کر بھاگ گئے

عالمی شہرت یافتہ معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر گلوکار نک جوناس پراگ میں سیکیورٹی خدشے کے باعث کنسرٹ چھوڑ کر بھاگ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کو پراگ میں اپنے کنسرٹ کے دوران اس وقت سیکیورٹی خطرے کا احساس ہوا جب کسی شخص نے ان پر لیزر لائٹ سے نشانہ لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نک جوناس کنسرٹ کے دوران اس واقعے سے اس قدر خوف کا شکار ہوگئے کہ فوراً اسٹیج سے نیچے اتر آئے اور اپنی سیکیورٹی ٹیم کو الرٹ کیا۔

واقعے کے وقت نک جوناس کے ساتھ ان کے بھائی جو اور کیون بھی اسٹیج پر موجود تھے، جب نک اسٹیج سے نیچے بھاگے تو دونوں بھائی اسٹیج پر ہی رہے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے نک جوناس پر لیزر سے نشانہ لگانے والے شخص کو ڈھونڈ کر اسے فوری طور پر پنڈال سے ہٹادیا۔ اس واقعے کے باعث شو کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔



Exit mobile version