پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج چار بجے ہو گا – پاک لائیو ٹی وی


پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج چار بجے ہو گا

پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج چار بجے ہو گا۔

پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج چار بجے سید خورشید شاہ کی زیرصدارت ہو گا جس میں 26ویں آئینی ترمیم کے مختلف جماعتوں کے مسودوں پر غور کیا جائے گا۔

پارلیمانی خصوصی کمیٹی میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں قائم ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

چودہ اکتوبر کو پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس سترہ اکتوبر تک ملتوی کیا گیا تھا، گزشتہ روز سترہ اکتوبر والے پارلیمانی کمیٹی اجلاس کو آج سولہ اکتوبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

چودہ اکتوبر کے اجلاس میں پی ٹی آئی کو پارلیمانی کمیٹی نے موقع دیا تھا کہ وہ اپنا مسودہ سترہ اکتوبر کو پیش کرلے، پارلیمانی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے مطالبے پر اسے سترہ اکتوبر کو مجوزہ مسودہ پیش کرنے کی اجازت دی تھی۔

پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمن کی بلاول بھٹوزرداری اور میاں نوازشریف سے ملاقاتوں کے بعد پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کے بعد مسودہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔

تاہم اب سترہ اکتوبر کی بجائے سولہ اکتوبر ایک روز قبل اجلاس بلانے پر پی ٹی آئی آج اجلاس میں شرکت نہیں کررہی۔

 پی ٹی آئی نے سوالات اٹھا دیئے ہیں، انکا کہنا ہے کہ جب مولانا فضل الرحمن کی بلاول سے ملاقات ہوئی ہے اور ابھی نوازشریف سے آج ہونی ہے تو پھر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ایک روز قبل کیوں بلایا گیا؟

جب پی ٹی آئی کو سترہ اکتوبر کو مسودہ پیش کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی تو پھر اجلاس کو ایک روز قبل سولہ اکتوبر کو کیوں بلایا گیا؟

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ یہ بات طے ہوئی تھی کہ مولانا فضل الرحمن نے بلاول اور نوازشریف سے ملاقات کر کے اسلام آباد آکر پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کرنا تھی پھر مسودہ دیا جانا تھا۔

پی ٹی آئی نے سوال کیا کہ حکومت کو آئینی ترمیم میں اتنی عجلت کس چیز کی ہے کہ طے شدہ شیڈول سے پیچھے ہٹ رہی ہے؟

Exit mobile version