متعلقہ

ایس سی او کانفرنس کے اثرات؛ اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم – پاک لائیو ٹی وی


ایس سی او کانفرنس کے اثرات؛ اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم

کرچی: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے مثبت اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر تیزی کا سبب بن گئے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ پر ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ برقرار ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے جس کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک بار پھر سے 86 ہزار 513 پوائنٹس کی حد عبور کر لی ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران 509 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 86 ہزار 348 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 579 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 840 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔