متعلقہ

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب – پاک لائیو ٹی وی


قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب

 صدرمملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کر لیے۔ 

صدرمملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر چار بجے جبکہ سینیٹ اجلاس 17 اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر تین بجے طلب کرلیا۔

صدرآصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 ون کےتحت طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترامیم کیلئے پہلے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی جس کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی اور پھر اسے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مشترکہ مسودہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں اور اس کمیٹی میں تمام جماعتوں کے رہنما شامل ہیں۔