پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 579 پوائنٹس کا اضافہ – پاک لائیو ٹی وی


پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 579 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 579 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 579 پوائنٹس کے اضافے سے 85 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوا۔

انڈیکس کی بلند ترین سطح 85 ہزار 894 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی، مارکیٹ میں 42 کروڑ 21 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔

شیئرز کی مالیت 24 ارب 46 کروڑ 76 لاکھ روپے سے زائد ریکارڈ ہوئی، مجموعی طور پر 442 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔

اس کے علاوہ 202 کمپنیوں کے حصص میں تیزی جبکہ 173 میں مندی ہوئی۔

Exit mobile version