متعلقہ

وفاقی کابینہ کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب، 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیئے جانے کا امکان – پاک لائیو ٹی وی


وفاقی کابینہ کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں 26 ویں آیئنی ترمیم کے مسودے کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے دونوں ایوانوں کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے لے وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی گئی ہے، جس کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو شام چار بجے اور سینیٹ کا اجلاس 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔

مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان حتمی مشاورتی عمل شروع ہو چکا ہے، اس حوالے سے پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل شام 4 بجے ہو گا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے بیرون ملک موجود اراکین اسمبلی کو فوری طور پر وطن واپس پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔