فخر سے کہتا ہوں کہ سندھ کی دھرتی جے یو آئی کی دھرتی ہے، مولانا فضل الرحمن – پاک لائیو ٹی وی


جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ میں فخر سے کہتا ہوں کہ سندھ کی دھرتی جے یو آئی کی دھرتی ہے۔

میرپورخاص کے گاما اسٹیڈیم میں منعقدہ مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ میں تین دہائیوں بعد میرپورخاص آیا ہوں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کا آئین محفوظ ہے تو ہم سب پاکستانی ہیں، اگر اس آئین کے مطابق قانون سازی آج تک نہیں ہوئی تو اس کا ذمہ دار کون ہے ؟

انہوں نے کہا کہ میں آج آپ کو بتانے آیا ہوں کہ آئین پر عملدرآمد نا کرنے والو کا احتساب کرنے آیا ہوں۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پہلی قانون سازی کا پہلا اجلاس کراچی میں ہوا تھا جس میں قراداد مقاصد پیش ہوئی تھی جس پر تمام مکاتب فکر متفق ہیں۔

آئین بنانے کیلئے ہمارے اکابر نے پارلمینٹ میں کردار ادا کیا، الیکشن میں دھاندلی کو ہم نے آج بھی تسلیم نہیں کیا، میں اسمبلی میں اس وقت آیا تھا جب میری ساری داڑھی کالی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ تم میرا  آئین بگاڑتے ہو تم پاکستان کی وحدت بگاڑتے ہو ہم آئین کی وحدت بچانے کی بات کرتے ہیں، آئین ہمارے لئے امانت ہے آگر کوئی اس میں خیانت کرے گا تو پھر ہم اس آئین کی حفاظت کریں گے۔

اگر کوئی ووٹ کو چوری کرتا ہے تو ہم اسے چوری کی اجازت نہیں دیں گے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہم اس ملک میں عوام کے ووٹ کے حق کیلئے لڑیں گے۔

Exit mobile version