پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 222 پوائنٹس کی کمی – پاک لائیو ٹی وی


پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 222 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 222 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 222 پوائنٹس کی کمی سے 85 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 443 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 205 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 180 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 47 کروڑ 49 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 23 ارب 32 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 86,105 جبکہ کم ترین سطح 85,156 پوائنٹس رہی۔

Exit mobile version