متعلقہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا اقتدار میں آتے ہی امیگریشن کے حوالے سے سخت پالیسی بنانے کا اعلان – پاک لائیو ٹی وی


ڈونلڈ ٹرمپ کا اقتدار میں آتے ہی امیگریشن کے حوالے سے سخت پالیسی بنانے کا اعلان

واشنگٹن: ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار میں آتے ہی تارکین وطن کے لیے سخت پالیسی بنانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران تارکین وطن کے مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اب امریکہ پوری دنیا میں مقبوضہ امریکہ بن گیا ہے۔

انہوں نے واضح اعلان کیا کہ اگر وہ دوبارہ امریکی صدر منتخب ہوتے ہیں تو امیگریشن کے حوالے سے سخت پالیسی بنائیں گے جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں متعدد بار تورکین وطن کے لیے تضحیک آمیز زبان کا بھی استعمال کیا۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں ہر امریکی سے عہد کرتا ہوں کہ 5 نومبر 2024 امریکہ کی آزادی کا دن ہوگا، انہوں نے امریکہ کے شہروں کو وینزویلا کے گینگ کے حملوں سے بچانے کا بھی وعدہ کیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں امریکہ میں یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ وینزویلا کے گینگ نے اراگوا کے شہر کے کچھ حصوں پر کنٹرول حاصل کرلیا تاہم یہ افواہیں بعد ازاں غلط ثابت ہوگئی ہیں۔

اراگوا کے میئر مائیک کوفمین کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے گینگ کی سرگرمیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور ان سے پیدا ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں خدشات کو بھی بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔