متعلقہ

ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعظم کو پیش کردہ آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا – پاک لائیو ٹی وی


ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعظم کو پیش کردہ آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا

اسلام آباد: ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعظم کو پیش کردہ آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے آئینی ترمیم کا مسودہ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردیا ہے جس کے مطابق آرٹیکل 140 میں ترمیم کے ذریعے نئے مقامی حکومتوں کے نظام کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے پانچ بڑے شہروں کو میٹرو پولیٹن شہر قرار دینے کی تجویز دے دی ہے۔

ایم کیو ایم کی مجوزہ آئینی ترمیم میں کہا گیا ہے کہ پچاس لاکھ سے زائد آبادی والے ہر شہر کو میٹرو پولیٹن شہر قرار دیا جائے اور مقامی حکومتوں کے انتخابات الیکشن کمیشن آف پاکستان کرائے گا۔

مجوزہ آئینی ترمیم کے مطابق ہر مقامی حکومت پانچ سال کے لئے منتخب کی جائے گی جب کہ مئیر کا انتخاب براہ راست ہوگا۔

ایم کیو ایم کی مجوزہ آئینی ترمیمی میں مزید کہا گیا ہے کہ مقامی حکومت قبل از وقت تحلیل ہونے کی صورت میں نئے انتخابات دو ماہ میں کروائے جائیں۔