ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کی پہلی اننگز کے 556 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز 823 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔
انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک اور جو روٹ نے 454 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔ جو روٹ 262 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ہیری بروک انگلینڈ کی جانب سے ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے چھٹے بلے باز بن گئے۔وہ 317 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بین ڈکٹ 84 ، زیک کرولی 78، جیمی اسمتھ 31 اور کپتان اولی پوپ بغیر کوئیرن بنائے آؤٹ ہوئے۔کرس ووکس 17 اور برائڈن کارس 9 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور نسیم شاہ نے 2،2 جبکہ شاہین آفریدی، سلمان علی آغا اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان شان مسعود(151)، سلمان علی آغا (ناقابل شکست 104) اور عبداللہ شفیق (102) کی سنچریز کی بدولت 556 رنز بنائے تھے۔
سعود شکیل 82، نسیم شاہ 33، بابر اعظم 30، شاہین آفریدی 26، عامر جمال 7، صائم ایوب 4، ابرار احمد 3 اور محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔