بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار و پروڈیوسر اجے دیوگن نے کہا ہے کہ مادھوری ڈکشت کو دیکھ کر غلطی سے سگریٹ منہ پر لگا لی تھی۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سینئر اداکار و پروڈیوسر اجے دیوگن نے بتایا کہ 2001 میں فلم ’یہ راستے ہیں پیار کے‘ کی شوٹنگ کے دوران مادھوری ڈکشت کو دیکھ کر میں نے غلطی سے سگریٹ الٹی منہ پر لگا لی تھی جس سے میرا چہرہ جل گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب مادھوری ڈکشت کمرے میں داخل ہوئیں تو وہ اتنی خوبصورت نظر آ رہی تھیں کہ وہ انہیں دیکھتے رہ گئے اور سگریٹ پینے کے بجائے الٹی منہ پر لگا لی۔
اجے دیوگن نے ہنستے ہوئے اپنے چہرے پر موجود نشان دکھایا اور کہا، ’یہ نشان مادھوری ڈکشت کا نشان ہے جو آج بھی میرے چہرے پر موجود ہے۔