بجلی معاہدے؛ حکومتی ٹاسک فورس اور آئی پی پیز کے مابین مذاکرات میں اہم پیشرفت – پاک لائیو ٹی وی


بجلی معاہدے؛ حکومتی ٹاسک فورس اور آئی پی پیز کے مابین مذاکرات میں اہم پیشرفت

کراچی: بجلی معاہدوں پر حکومتی ٹاسک فورس اور آئی پی پیز کے مابین مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق لال پیر پاور کے بعد حب پاور بھی قبل از وقت معاہدہ ختم کرنے پر تیار ہوگیا ہے جب کہ حب پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

لال پیر پاور کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اسی حوالے سے آج ہنگامی اجلاس ہورہا ہے، دونوں آئی پی پیز کے بورڈ اجلاس میں بجلی معاہدے قبل از وقت ختم کرنے کی منظوری لی جائے گی۔

لال پیر پاور 362 میگاواٹ اور حب پاور کا 1200 میگاواٹ کا پاور پلانٹ ہے، لال پیر پاور اور حب پاور کے بجلی معاہدے 2027 میں ختم ہورہے ہیں۔

لال پیر پاور اور حب پاور نے اہم پیش رفت کے حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خطوط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔

Exit mobile version