متعلقہ

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن؛ 2 خارجی جہنم واصل – پاک لائیو ٹی وی


سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن؛ 2 خارجی جہنم واصل

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آج دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 خارجی جہنم واصل کردیے گئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک خارجی دہشت گرد نہ صرف سیکیورٹی فورسز بلکہ عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ جیسی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ علاقے کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔