پاکستان کے معروف میزبان و اداکار ایاز سمو بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔
حال ہی میں معروف اداکار ایاز سمو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں رحمت سے نواز دیا ہے اور وہ بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔
انہوں نے بیٹی کی مناسبت سے گلابی رنگ کا کارڈ شیئر کیا جس کے کیپشن میں لکھا کہ الحمدلِلّٰہ! اپنی چھوٹی شہزادی اور ایم اماز کی چھوٹی بہن کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے میں واقعی خوش ہوں۔
ایاز سمو نے لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ بیٹی کو صحت، تندرستی، اچھے نصیب اور خوشیاں عطاء فرمائے، آمین۔
خیال رہے کہ ایاز سمو 2017ء میں آمنہ ایاز کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، اس سے قبل اس جوڑے کا ایک بیٹا ایم اماز ہے۔