متعلقہ

بزرگ سیاستدان الہٰی بخش سومرو انتقال کرگئے – پاک لائیو ٹی وی


بزرگ سیاستدان الہٰی بخش سومرو انتقال کرگئے

بزرگ سیاستدان الہٰی بخش سومرو انتقال کرگئے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بزرگ سیاستدان الہٰی بخش سومرو 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں، وہ کئی دنوں سے علیل تھے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ الہٰی بخش سومرو کی نماز جنازہ کل دوپہر کراچی میں ادا کی جائے گی اور تدفین ان کے آبائی علاقے احمد میاں سومرو میں کی جائے گی۔

سیاستدان الہٰی بخش سومرو اسپیکر قومی اسمبلی اور  وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

الہٰی بخش سومرو 15 مئی 1926 کو کراچی میں پیدا ہوئے، کئی بار وفاقی وزیر رہے، 1997 سے 2001 تک قومی اسمبلی کے 16ویں اسپیکر رہے۔

سیاستدان الہٰی بخش 1993 سے 2024 تک مسلم لیگ ن کے ساتھ رہے، یہ پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بچپن کے دوست تھے۔