پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور نئی تاریخ رقم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے نئے ریکارڈ قائم ہوگئے،ہنڈرڈانڈیکس پہلی بار 86 ہزار کی سطح بھی عبور کر گیا ۔
آج صبح ٹریڈنگ شروع ہوتے ہی ہنڈرڈانڈیکس میں 467 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
اس وقت اسٹاک ایکسچینج 86 ہزار 131 پوائنٹس کی نئی تاریخی سطح پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔