متعلقہ

فیفا نے اسرائیل کو معطل کرنے کی فلسطینی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا – پاک لائیو ٹی وی


فیفا

فیفا نے اسرائیل کو معطل کرنے کی فلسطینی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اسرائیل کو معطل کرنے کی فلسطینی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیفاکی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں  اسرائیل کو معطل کرنے کی فلسطینی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا گیا۔

فلسطین  کی جانب سے اسرائیل کو فیفاکی ممبرشپ سے معطل کرنے کی درخواست دی  گئی تھی۔

فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن نے درخواست میں موقف اپنایا کہ اسرائیل فٹ بال ایسوسی ایشن (آئی ایف اے) نے فیفا کے امتیازی قوانین کو توڑا ہے۔

یہ الزام فلسطینی علاقے غزہ میں حماس کے ساتھ اسرائیل کی جنگ کے سات ماہ بعد آیا لگایا گیاہے۔