متعلقہ

چھوٹے اور متوسط کاروباروں کیلئے اچھی خبر – پاک لائیو ٹی وی


چھوٹے اور متوسط کاروباروں کیلئے اچھی خبر

چھوٹے اور متوسط کاروباروں کیلئے اچھی خبر آ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایس ایم ایز کی فنانسنگ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے چھوٹے کاروباروں کو قرضے کی حد 10 کروڑ تک بڑھا دی۔

متوسط کاروباری اداروں کیلئے قرضے کی حد 50 کروڑ روپے مقرر کردی گئی جبکہ بینکوں اور ڈی ایف آئیز کو لیکوئڈ اثاثوں کی کٹوتی کرنے کی اجازت ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو فی الفور تبدیلیاں لاگو کرنے کی ہدایت جاری کردی۔