معروف ماڈل کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش – پاک لائیو ٹی وی


معروف ماڈل کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش

پاکستان کی معروف ماڈل کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

 پاکستان کی معروف ماڈل کرن اشفاق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

کرن اشفاق نے بتایا کہ بیٹی کی پیدائش رواں ماہ کی 5 تاریخ کو ہوئی اور نومولود کا نام خدیجہ علی رکھا ہے۔

معروف ماڈل کرن اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنی بہن کی اسٹوری کو بھی شیئر کیا ہے جس میں بچی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب سیاسی رہنما حمزہ علی چوہدری نے بھی اپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر  انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی جس میں انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ اپنی بیٹی اور اپنے بچپن کی تصویر کو شیئر کیا۔

 

 

حمزہ علی چوہدری نے اپنی اسٹوری پر لکھا کہ ماں سے دادی بننے تک کا سفر، جس کے بعد جوڑے کو ان کے دوست احباب کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

Exit mobile version