سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی 14 افریقی ممالک کے سفیروں سے ملاقات ہوئی ہے۔
سیکرٹری خارجہ کی افریقی ممالک کے سفیروں سے ملاقات حکومت پاکستان کی انگیج افریقہ پالیسی کا مظہر ہے۔
پاکستان کے براعظم افریقہ کے 19 ممالک میں سفارتی مشن کام کر رہے ہیں، 14 افریقی ممالک کے سفارت خانے اسلام آباد میں موجود ہیں۔
پاکستان افریقہ دوستی کی علامت کے طور پر دفتر خارجہ میں خصوصی پودا بھی لگایا گیا۔
پودا لگانے کے بعد سیکرٹری خارجہ کی افریقی ممالک کے سفرا سے ملاقات ہوئی۔
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے تجارت، سرمایہ کاری اور اعلی سطح پر سیاسی رابطوں کے حوالے سے فروغ دینے کے لیے پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔
پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان گزشتہ 4 برس میں تجارتی حجم میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کے بعد ڈین آف افریقی ڈپلومیٹک کور مراکش کے سفیر محمد کرمون نے بطور خاص شکریہ ادا کیا۔