لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھتے ہوئے فوری کارروائی پر زور دے دیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے الیکشن کمیشن کو انتخابات ترمیمی ایکٹ 2024 کے فوری نفاذ کا مطالبہ کردیا۔
اسپیکر ملک محمد احمد خان نے خط میں لکھا کہ پارلیمانی بالادستی جمہوریت کا بنیادی اصول ہے، انتخابات ایکٹ 2024 پر عملدرآمد میں تاخیر عوام کی مرضی کے خلاف ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو پارلیمنٹ کی قانون سازی کا احترام کرنا چاہیے، انتخابات ایکٹ پر فوری عملدرآمد جمہوری نظام کی سالمیت کے لیے ضروری ہے۔
ملک محمد احمد خان نے مزید لکھا کہ پارلیمنٹ کے تقدس کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے، انتخابات ترمیمی ایکٹ 2024 کے نفاذ میں مزید تاخیر ناقابلِ قبول ہے۔