حزب اللہ سے زمینی جھڑپوں میں مزید 17 اسرائیلی فوجی ہلاک – پاک لائیو ٹی وی


حزب اللہ سے زمینی جھڑپوں میں مزید 17 اسرائیلی فوجی ہلاک

حزب اللہ  نے اسرائیلی فوج سے زمینی جھڑپوں میں مارون الراس گاؤں میں 17 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی  حزب اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کوگاؤں میں داخل ہونےکی کوشش پر نشانہ بنایا گیا۔

تاہم اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر حملے کے بعد سے اب تک صرف 9 فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

لبنان کے عسکری ذرائع کے مطابق تقریباً 10 گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد حزب اللہ عدیسہ اور کفر کلی کے جنوب مشرقی دیہات کی طرف اسرائیلی پیش قدمی کو روکنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سرحدی علاقے سے پیچھے ہٹنے کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپوں کی شدت میں کمی آئی ہے۔

دوسری جانب  اسرائیل فوج  نے بیروت کےقریب رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں کم از کم 9 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

Exit mobile version