پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے، 100 انڈیکس پہلی بار 83 ہزار کی حد عبور کرگیا۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 980 پوائنٹس اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
آج 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 391 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 83 ہزار 113 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورھا ہے۔