اسرائیل کے ایران کی تیل تنصیبات پر حملے کے خدشے کے باعث عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈبلیوٹی آئی کروڈکی قیمت 73.87 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں برینٹ کروڈ 77.80 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس ایران کی تیل تنصیبات پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کی حمایت کرچکا ہے۔
دوسری جانب ایران نے امریکہ کو پیغام بھیجا ہے کہ تہران علاقائی کشیدگی نہیں چاہتا تاہم حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔