اسرائیل کا بیروت پر ایک اور بڑا حملہ؛ متعدد عمارتیں تباہ – پاک لائیو ٹی وی


اسرائیل کا بیروت پر ایک اور بڑا حملہ؛ متعدد عمارتیں تباہ

اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر ایک اور بڑا حملہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، تاہم رات گئے بیروت پر اسرائیلی فوج کی جانب سے 30 سے زائد حملے کیے گئے۔

بیروت میں داحیہ کے علاقے پر اسرائیلی بمباری سے پورا دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طورپر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اسرائیل کی بمباری سے کتنے افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے حزب اللہ کے اسلحہ ذخائر کو بھی نشانہ بنایا ہے اور لبنان کے ٹی وی المنار کا دفتر بھی تباہ کردیا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ہمارے اب تک کے حملوں سے 25 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے بیروت کے جنوب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید بمباری کی جا رہی ہے۔

Exit mobile version