متعلقہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 2239 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 2.76 فیصد اضافے سے 83531 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا، جبکہ ایک ہفتے میں 83.5 ارب روپے مالیت کے 1.72 ارب شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 226 ارب روپے کا اضافہ ہوا، اورمارکیٹ کپیٹلائزیشن 10653 ارب روپے سے بڑھ کر 10879 ارب روپے پر پہنچ گئی۔