شاہزیب رند کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں بڑی تقریب منعقد کرینگے، کامران ٹیسوری – پاک لائیو ٹی وی


شاہزیب رند کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں بڑی تقریب منعقد کرینگے، کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ شاہزیب رند کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں بڑی تقریب منعقد کرینگے۔

  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خصوصی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب بالخصوص متحدہ عرب امارات کے سفیر کے اعزاز میں سجائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی بھائی اور مولانا کوکب نورانی کو ہم نے اعزازی ڈگری تفویض کی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان آنے پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہم سب متحد ہو کر ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں، اسلامی ممالک متحد ہو کر ہی آگے بڑھ سکتے ہیں، اسلامی ممالک کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان تمام اسلامی ممالک میں ایٹمی طاقت رکھتا ہے، پاکستانی قوم کبھی مایوس نہیں کرے گی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ شاہزیب رند کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں بڑی تقریب منعقد ہوگی، شاہزیب رند کے اعزاز میں بھی ارشد ندیم جیسی تقریب منعقد کرینگے، آپ نے جو کارنامہ سر انجام دیا اس پر ہم سب آپ کو داد دینگے۔

یہ بھی پڑھیں؛ کھلاڑی شاہزیب رند نے امریکہ میں ایک مرتبہ پھر ملک کا نام روشن کر دیا

Exit mobile version