اسرائیل نے نصر اللہ کے بعد حزب اللہ کے اہم ترین رہنما ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کو بیروت پر ہونے والے حملے میں حزب اللہ کے صف اول کے رہنما ہاشم صفی الدین کو شہید کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ حملہ بیروت کے نواحی علاقے الضاحیہ میں کیا گیا جس میں ہاشم صفی الدین کے ساتھ ان کے ساتھی بھی شہید ہوگئے ہیں۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے مواصلات کے سربراہ محمد رشید سکافی کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس حملے میں کسی کے بھی بچ جانے کی توقع نہیں کی جارہی ہے کیونکہ یہ حملہ حسن نصر اللہ پر ہونے والے حملے سے بھی زیادہ شدید تھا۔