متعلقہ

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ ناصر حسین نے انگلش کھلاڑیوں کو خبردار کردیا – پاک لائیو ٹی وی


پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ ناصر حسین نے انگلش کھلاڑیوں کو خبردار کردیا

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ ناصر حسین نے انگلش کھلاڑیوں کو خبردار کردیا

سابق انگلش کرکٹر ناصر حسین نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے انگلش کھلاڑیوں کو خبردار کردیا۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر ناصر حسین نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز پر کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی جیت کی بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں پاکستان ٹیم کی پرفارمنس مایوس کن رہی ہے لیکن یہ کہنا حماقت ہوگی کہ انگلینڈ باآسانی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکست دے گا۔

ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم پاکستان میں کرکٹ کا بہت جنون ہے جب کہ ان کے کرکٹ شائقین بھی اپنی ٹیم کو اوپر دیکھنا چاہتے ہیں۔

سابق انگلش کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے اس وقت نئے کپتان اور نئے کوچ ہیں اور اس وقت سب کی نظریں ان پر ہوں گی کہ وہ کس طرح اپنی ٹیم کو اوپر لے کر جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ہونے جارہا ہے جس کے پہلے دو میچز ملتان جب کہ تیسرا میچ راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر، دوسرا 15 سے 19 اکتوبر جب کہ تیسرا و آخری ٹیسٹ 24 سے 28 اکتوبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔