متعلقہ

فاطمہ ثناء کی نمبر ون آل راؤنڈر بننے کی خواہش – پاک لائیو ٹی وی


فاطمہ ثناء کی نمبر ون آل راؤنڈر بننے کی خواہش

فاطمہ ثناء کی نمبر ون آل راؤنڈر بننے کی خواہش

قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے نمبر ون آل راؤنڈر بننے کی خواہش ظاہر کردی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری شروع سے ہی خواہش تھی کہ میں نمبر ون آل راؤنڈر بنوں۔

فاطمہ ثناء نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اوپر کسی قسم کا پریشر نہیں، کل ہم اپنی بہترین پرفارمنس کی طرف توجہ دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء اس وقت ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں 169 پوائنٹس کے ساتھ 18 ویں جب کہ ون ڈے آل راؤنڈر رینکنگ میں 127 پوائنٹس کے ساتھ 27 ویں نمبر موجود ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم ان دنوں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک ہے جس میں ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی ویمنز ٹیم اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دے چکی ہے جب کہ بھارت کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔