بھارتی گلوکار دلجیت کی کانسرٹ میں ہانیہ عامر کو اسٹیج پر بلانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں گلوکار نے پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو پہنچاتے ہوئے انہیں اسٹیج پر آنے کا کہا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر اسٹیج پر آئیں اور اس دوران گلوکار نے اپنا گانا جاری رکھا، گانے کے اختتام پر دلجیت نے کہا کہ ہانیہ جی! آپ بہت اچھا کام کرتی ہیں، میں آپ کے ڈرامے بڑے ہی شوق سے دیکھتا ہوں۔
بھارتی گلوکار نے کہا کہ آپ میری دعوت پر اسٹیج پر آئیں، اس کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔
بعدازاں دلجیت نے ہانیہ کے ہاتھوں میں مائیک تھما دیا جس پر ہانیہ نے کانسرٹ میں آنے والے شرکاء اور گلوکار کا شکریہ ادا کیا۔