متعلقہ

اسرائیلی فوج کا حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کا دعویٰ – پاک لائیو ٹی وی


اسرائیلی فوج کا حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج  نے بیروت ایئرپورٹ کے قریب شدید بمباری میں حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق   اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی بمباری  کا نشانہ حزب اللہ کے سینئررہنما ہاشم صفی الدین تھے۔

حزب اللہ رہنما ہاشم صفی الدین  حزب اللہ کے نئے متوقع سربراہ ہیں۔ انہیں شہید سید حسن نصراللہ کی جگہ یہ منصب دیا جائے گا۔

حزب اللہ  کی جانب سے تاحال اسرائیلی دعویٰ کی تصدیق یا تردید نہیں کی  گئی تاہم ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سنے گئے  ہیں اور دھوئیں کے بادل میلوں دور تک دکھائی دیے۔

لبنانی وزارت ٹرانسپورٹ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ  نے ایئرپورٹ کے احاطے کے باہر بمباری کی۔

دوسری جانب حزب اللہ نے  دعویٰ کیا ہے کہ زمینی جھڑپوں میں اسرائیل کے مزید 17 فوجی ہلاک  کردیے ہیں۔