پاکستان کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے شوہر کے نام پیار بھرا پیغام جاری کر دیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا کہ ان کے تعلق کو 6 سال مکمل ہوگئے۔
انہوں نے لکھا کہ ان دونوں کے تعلق کو 6 سال، 72 ماہ، 313 ہفتے اور 2191 دن گزر گئے، امان احمد پہلے دن سے ہی رومانوی تھے اور آج تک ویسے ہی ہیں۔
مریم نفیس نے لکھا کہ جس طرح کے وہ شخص اور شریک حیات ہیں، اس طرح کوئی اور کسی کا ساتھی اور شریک حیات نہیں ہوگا۔