ذرائع کے مطابق 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں امیر جماعت اسلامی نے فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔
ملاقات میں فلسطین، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کے معاملے پر 7 اکتوبر کو کل جماعتی کانفرنس بلانے پر اتفاق ہوا، کل جماعتی کانفرنس میں اسرائیلی مظالم کے خلاف یک زبان ہو کر موثر پیغام دیا جائے گا۔
تمام جماعتوں کو کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔