متعلقہ

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز آج سے ہوگا، دو میچز کھیلے جائیں گے – پاک لائیو ٹی وی


ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز آج سے ہوگا، دو میچز کھیلے جائیں گے

دبئی میں شیڈول ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز آج سے  شارجہ میں ہوگا جہاں دو میچز کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں دوپہر 3 بجے مد مقابل آئیں گی جبکہ دوسرا میچ شام 7 بجے پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جائے گا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت ورلڈ کپ کی سب سے کم عمر کپتان فاطمہ ثناء کریں گی۔

ٹورنامنٹ  کے باقاعدہ آغاز  سے قبل وارم اپ میچزمیں بنگلہ دیش کو سری لنکا کے ہاتھوں 33 رنز سے شکست ہوئی تھی جبکہ اس نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔

ا سکاٹ لینڈ  کی ٹیم نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی  تھی اور سری لنکا کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے ہار گئی تھی۔